نئی دہلی،29؍مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ کے تناظر میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے گزشتہ ایک ہفتے سے اٹھنے والے تنازعہ کے درمیان قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج واضح کیا کہ حکومت عدالت کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست داخل کرے گی۔مسٹر پرساد نے بدھ کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت بدبختانہ ہے اور حکومت نے اس کے بارے میں واقف ہے۔